سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز ـ مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب کی جانب سے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری بیان کے مطابق پارٹی صدر محمد نواز شریف کی منظوری سے پانچ مزید امیدواروں کو انتخابی ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ 18جون کو آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات کے لیے 37 امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کیے جا چکے تھے، اب مزید 5 امیدواروں کو بھی انتخابی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مریم اورنگزیب نے اپنی ایکس پوسٹ میں کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے انتخابات میں بھرپور انداز میں حصہ لے رہی ہے اور پارٹی قیادت کی منظوری سے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا جا رہا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق مزید امیدواروں کو ٹکٹ جاری ہونے کے بعد مسلم لیگ (ن) نے انتخابی تیاریوں میں تیزی لاتے ہوئے مختلف حلقوں میں انتخابی مہم بھی شروع کر دی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے امید ظاہر کی ہے کہ پارٹی امیدوار عوامی خدمت کے ایجنڈے اور ترقیاتی منصوبوں کی بنیاد پر انتخابات میں کامیابی حاصل کریں گے۔
آزاد کشمیر، مسلم لیگ نے مزید 5 امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیے
