Input your search keywords and press Enter.

پیپلز یوتھ آرگنائزیشن آزاد کشمیر کو فعال اور منظم بنانے کا فیصلہ، بلاول بھٹو کی نامزد آرگنائزنگ کمیٹی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس

اسلام آباد (سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے نامزد کردہ آرگنائزنگ کمیٹی برائے پیپلز یوتھ آرگنائزیشن آزاد کشمیر کا ایک اہم اجلاس پیپلز سیکرٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں آزاد کشمیر بھر میں پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کو فعال، منظم اور مضبوط بنانے کے حوالے سے تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔

 

اجلاس میں آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین سابق صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر و سابق اسپیکر قانون ساز اسمبلی و ممبر کشمیر کونسل چوہدری لطیف اکبر، سابق وزیر حکومت و سیکرٹری اطلاعات پی پی پی آزادکشمیر سردار جاوید ایوب اور نائب صد پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر امیدوار اسمبلی سردار امجد یوسف نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال، پارٹی کے تنظیمی امور اور نوجوانوں کو پاکستان پیپلز پارٹی کے سیاسی و جمہوری مشن میں مؤثر انداز میں شریک کرنے کے حوالے سے مختلف تجاویز پر تفصیلی مشاورت کی گئی اور اس امر پر زور دیا گیا کہ نوجوان کسی بھی سیاسی جماعت کا اہم سرمایہ اور مستقبل کی قیادت ہوتے ہیں، پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *