Input your search keywords and press Enter.

بھارت ہر صورت یاسین ملک کو سولی پر چڑھانا چاہتا ہے، مشعال ملک

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم۔ غیر قانونی طور پر نظربند کشمیری حریت رہنما محمد یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت ہر صورت یاسین ملک کو جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر سولی پر چڑھانا چاہتا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ہندو کونسل کے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ یاسین ملک کی رہائی کے لیے عالمی سطح پر آواز اٹھانے کی ضرورت ہے۔ ریاست پاکستان سے بھارت میں قید کشمیری رہنما یاسین ملک کی رہائی کے لیے اقوام متحدہ میں مقدمہ دائر کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست پاکستان اور پوری قوم کی ذمہ داری ہے کہ وہ یاسین ملک کی رہائی کے لیے آواز بلند کرے۔ مشعال ملک نے کہا کہ یاسین ملک کا پورا سیاسی سفر امن، مذاکرات اور انسانی حقوق کی جدوجہد پر مبنی ہے۔ حالیہ حالات میں بھی انہوں نے امن کا پیغام دیا اور پلوامہ کی صورتحال کے باوجود مذاکرات کے حامی رہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی دنیا کو مقبوضہ کشمیر کی زمینی صورتحال اور کشمیری عوام کو درپیش مشکلات سے آگاہ کرنے کیلئے ایک ڈیجیٹل ریفرنڈم کرایا جائے گا۔ مشعال ملک نے کہا کہ “سیو یاسین ملک” مہم میں شامل تمام افراد کے شکر گزار ہیں، لیکن اب یہ آواز ہر گھر تک پہنچانے کی ضرورت ہے۔

 

آئندہ دنوں میں ایک بڑی عوامی رابطہ مہم شروع کی جائے گی جس میں گھر گھر جا کر آگاہی فراہم کی جائے گی، یونیورسٹی طلبہ تک رسائی حاصل کی جائے گی، گراس روٹ لیول پر والنٹیئر نیٹ ورک قائم کیا جائے گا، ملین لوگوں تک ڈیجیٹل آگاہی فراہم کی جائے گی اور عالمی سطح پر رابطے بڑھائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی دنیا کو مقبوضہ کشمیر کی زمینی صورتحال اور کشمیری عوام کو درپیش مشکلات سے آگاہ کرنے کیلئے ایک ڈیجیٹل ریفرنڈم کرایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس مہم کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے ایک خصوصی ویب سائٹ لانچ کی جائے گی۔ اس موقع پر پاکستان ہندو کونسل کے پیٹرن ان چیف رمیش کمار نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک دیرینہ تنازعہ ہے اور یاسین ملک اور مشعال ملک کی جدوجہد کبھی رائیگاں نہیں جائے گی۔ یہ جدوجہد ایک دن ضرور کامیاب ہو گی اور کشمیر کا مسئلہ حل ہو گا۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *