سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ـ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق لاش ضلع کے علاقے کنگن میں تھون کے مقام پر بجلی کی نہر سے ملی۔
مقامی لوگوں نے نہر میں نعش دیکھ کر فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قانونی کارروائی کے لیے اپنے قبضے میں لیا۔آخری اطلاعات تک نعش کی شاخت کا عمل جاری تھا۔
دریں اثناءسری نگر کے علاقے پانتھا چوک میں ٹریفک پولیس کانسٹیبل پرویز احمد ڈیوٹی کے دوران ایک ٹویرا گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہوگیا جسے علاج کیلئے شہر کے ایس ایم ایچ ایس اسپتال منتقل کیا گیا۔
