Input your search keywords and press Enter.

بھارتی حکومت انجینئر رشید کو اپنے علیل والدسے ملاقات کی اجازت دے، میر واعظ

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ـ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے بھارتی حکومت پر زو ر دیا ہے کہ وہ دلی کی تہاڑ جیل میں بند کشمیری رکن بھارتی پارلیمنٹ انجینئر رشید کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اپنے شدیدعلیل والد سے ملاقا ت کی اجازت دے۔

ذرائع کے مطابق میر واعظ عمر فاروق انجینئر رشید کے والد خضر محمد شیخ کی عیادت کیلئے آج سرینگر کے ایس ایم ایچ ہسپتال گئے ۔ انہوں نے بعد ازاں ایک بیان میں کہا کہ ایک بیمار والد اپنے بیٹے کو دیکھنے کیلئے ترس رہے ہیں، جیل میں بند انجینئر رشید کے اہلخانہ کا دکھ دل دہلا دینے والا ہے اور یہ معاملہ انسانی ہمدردی کا فوری متقاضی ہے۔ میر واعظ نے خضر محمد شیخ کی صحتیابی کیلئے بھی دعا کی۔

انجینئر رشید مقبوضہ وادی کشمیرکے بارہمولہ حلقے سے رکن بھارتی پارلیمنٹ ہیں۔ وہ گزشتہ کئی برس سے جھوٹے مقدمات میں تہاڑ جیل میں بند ہیں۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *