سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز ـ (سرینگر) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں شکست خوردہ بھارتی فوج غنڈہ گردی پر اتر آئی ہے ۔
ذرائع کے مطابق مقبوضہ جموں وکشمیر کے ضلع کشتواڑ میں غاصب بھارتی فوج نے پولیس اہلکاروں کو اپنی بربریت کا نشانہ بنا یا۔بھارتی جریدے دی ہندو کے مطابق مقبوضہ جموں وکشمیر کے ضلع کشتواڑ میں بھارتی فوج کے درجنوں اہلکار اتھولی تھانے کی چار دیواری پھلانگ کر اندر داخل ہوگئے۔اسلحہ اور لاٹھیوں سے لیس 17راشٹریہ رائفلز کے40 اہلکاروں نے پولیس اسٹیشن میں داخل ہوکر تشدد اور توڑپھوڑ کی۔ پولیس نے میجر اور کمانڈنگ آفیسر سمیت متعدد بھارتی فوجی اہلکاروں پر اقدام قتل اور حملے کی ایف آئی آر درج کرلی ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق فوجی اہلکاروں کا حملہ پہلے سے طے شدہ تھا اور وہ ڈیوٹی پر موجودپولیس اہلکاروں کو قتل کرنا چاہتے تھے۔یاد رہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج یا پیراملٹری فورسز اور پولیس کے درمیان تصادم کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ ماضی میں بھی ایسے کئی واقعات پیش آچکے ہیںجن میں بھارتی فورسز نے مقامی پولیس پر حملے کئے اورانہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔
