Input your search keywords and press Enter.

محبوبہ مفتی کی کشمیری عوام سے کئے گئے وعدے پورے نہ کرنے پر نیشنل کانفرنس کی حکومت پر تنقید

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ـ غیرقانونی طورپر زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے عمر عبداللہ کی زیرقیادت نیشنل کانفرنس کی حکومت کو انتخابات سے قبل عوام سے کیے گئے وعدے پورے کرنے میں ناکامی پرکڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔

ذرائع کے مطابق بارہمولہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے انتخابات سے قبل مقبوضہ کشمیر کے نوجوانوں کو ایک لاکھ نوکریاں فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن اقتدار میں آنے کے تقریبا دو سال بعد بے روزگاری نے نوجوانوں کو غیر یقینی صورتحال سے دوچار کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی بے روزگاری کی وجہ سے نوجوانوں میں بڑے پیمانے پر مایوسی اور اضطراب پایا جاتاہے۔انہوں نے کہا کہ لوگ پریشان ہیں۔ محلہ کمیٹیاں بھارتی ایجنسیوں کی طرف سے مبینہ طور پر ہراساں کیے جانے کی وجہ سے بحالی اور سماجی پروگراموں کو انجام دینے سے قاصرہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کی پابندیاں بڑھتے ہوئے خو ف ودہشت اور گھٹن کے ماحول کی عکاسی کرتی ہے۔محبوبہ مفتی نے مزید کہا کہ نوکریاں دینے کے بجائے نیشنل کانفرنس کے وعدے جھوٹے ثابت ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو نیشنل کانفرنس کی حکومت سے زمین کے حقوق کے تحفظ اور بجلی کی قلت جیسے دیرینہ ا مسائل کے حل کی امیدیں تھیں لیکن ان کے خدشات بڑی حد تک دور نہیں ہوئے۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *