Input your search keywords and press Enter.

بھارت جموں وکشمیر پر اپنا فوجی تسلط ختم کرے

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز ـ (سرینگر) کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اور استحکام اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل کے بغیر ممکن نہیں ہے۔

میڈیا سورسز کے مطابق حریت ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے عالمی تنازعات کو مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے پرامن حل کرنے سے متعلق بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ دیرینہ تنازعہ کشمیر کے حل پر بھی یہی اصول لاگو ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ حل طلب مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعے کی بنیادی وجہ ہے اوراس تنازعے کی وجہ سے علاقائی امن وسلامتی کو سنگین خطرہ لاحق ہے۔حریت ترجمان نے بھارتی حکومت پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر پر اپنا غیر قانونی قبضہ ختم کرے اور پاکستان اور حقیقی کشمیری قیادت کے درمیان بامعنی مذاکرات کے لیے سازگار ماحول پیدا کرے۔ انہوں نے اس کہا کہ حریت کانفرنس مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پرامن مذاکرات کی حمایت کرتی ہے اور خطے میں پائیدار امن انصاف اور کشمیریوں کوانکا بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حق خودارادیت دے کر ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے کہا کہ جموں وکشمیر پر فوجی تسلط ، جبروتشدد،جبری گرفتاریاں اور کشمیریوں کے سیاسی حقوق سے انکار امن اور سفارت کاری کی حمایت کے بھارت کے دعووئوں کی نفی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری سیاسی نظربندوں کی رہائی اورکالے قوانین کی منسوخی سمیت اعتماد سازی کے حقیقی اقدامات کسی بھی قابل اعتماد امن عمل کے لیے ضروری ہیں۔حریت ترجمان نے یہ ردعمل ناروے کے دورے کے دورا ن بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نیاس بیان پر دیاہے کہ “کسی بھی مسئلے کو صرف فوجی طاقت سے ہی حل نہیں کیا جا سکتا” اور انہوں نے یوکرین اور مغربی ایشیا کے تنازعات کو بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے پرامن طورپرحل کرنے پر زور دیا۔نریندر مودی نے مزیدکہا کہ بھارت اور ناروے عالمی چیلنجوں کو حل کرنے کے لیے اصول پر مبنی نظام اور پرامن مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *