Input your search keywords and press Enter.

میرواعظ کا ایرانی رہبر اعلیٰ شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کو شاندار خراج عقیدت

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز ـ (سرینگر)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء میرواعظ عمر فاروق نے ایرانی رہبر اعلیٰ شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا ہے اور ایرانی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیاہے۔

میڈیا سورسز کے مطابق میرواعظ نے امام بارگاہ بمنہ میں آغا سید ہادی الموسوی کی جانب سے شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے منعقدہ ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے

کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای ملت اسلامیہ کی ایک بلند پایہ شخصیت تھی جنہوں نے ہمیشہ دنیا بھر کے مظلوم اور بے آواز طبقات، خصوصا فلسطینی عوام، کی بھرپور حمایت کی۔عالمی صورتحال پرسخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے میرواعظ نے افسوس کااظہار کیاکہ آج کی بین الاقوامی سیاست میں جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا اصول پوری دنیا کو عدم استحکام اور خطرات کی طرف دھکیل رہا ہے جبکہ اقوامِ متحدہ سمیت عالمی اداروں پر لوگوں کا اعتماد کمزور پڑتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی قوانین اور انسانی اقدار کی پامالی کے ذریعے کوئی بھی جنگ حقیقی معنوں میں جیتی نہیں جا سکتی۔آیت اللہ خامنہ ای کی کشمیری عوام کے ساتھ محبت اور وابستگی کاذکر کرتے ہوئے میرواعظ نے کہاکہ انہوں نے اپنے تاریخی دورہ کشمیرمیں شہید ملت میرواعظ مولوی محمد فاروق کے ہمراہ تاریخی جامع مسجد سرینگر میں نمازِ جمعہ ادا کی تھی ۔ انہوں نے مسلم اتحاد کے فروغ میں آیت اللہ خامنہ ای کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ آج کے سیاسی، سماجی اور اخلاقی چیلنجز کے دور میں امت مسلمہ کے اندر اتحاد، رواداری اور باہمی احترام کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ میرواعظ نے کشمیر کی منفرد شناخت، زبان اور ثقافت کے تحفظ کی فوری ضرورت پر بھی زور دیا، جو موجودہ حالات میں شدید خطرات سے دوچار ہیں۔ اردو زبان کے حوالے سے بڑھتی ہوئی تشویش کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے افسوس ظاہر کیا کہ لاکھوں لوگوں کی پسندیدہ زبان کو محض اس لیے انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے کہ یہ مسلمانوں کی زبان سمجھی جاتی ہے، اور اسی بنیاد پر اسے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ میرواعظ نے متحدہ مجلس علما جموںوکشمیر کے پلیٹ فارم سے وہ ملتِ اسلامیہ کے مختلف مکاتبِ فکر کے درمیان اتحاد، باہمی احترام اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے کوششیں جاری رکھنے پر بھی زور دیا ۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *