Input your search keywords and press Enter.

ڈی ایف پی کا میرواعظ مولوی محمد فاروق، عبدالغنی لون اور شہدائے حول کو خراج عقیدت

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز ـ (سرینگر) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی (ڈی ایف پی) نے شہید میر واعظ مولوی محمد فاروق، شہید عبدالغنی لون اور شہدائے حول کو ان کے یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈی ایف پی کے ترجمان ایڈووکیٹ ارشد اقبال نے سر ینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ کشمیری قوم ان عظیم شہداء کی قربانیوں کی مقروض ہے جنہوں نے بھارتی تسلط سے آزادی کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ جو قومیں اپنے نصب العین پر ثابت قدم اور پُرعزم رہتی ہیں وہ ظالموں کے خلاف جنگ جیت کر بالآخر اپنا نصب العین حاصل کرلیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کو یاد کرنے کی روایت جذبہ آزادی کو تازہ اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کے ساتھ عوام کا رشتہ مضبوط کرتی ہے۔کشمیری شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ آزادی کا راستہ ہمیشہ کانٹوں اور مشکلات سے بھرا ہوتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیری آزادی کے اپنے مقصد کو حاصل کر لیں گے۔ترجمان نے کہا کہ دنیا مسئلہ کشمیر اور حق خودارادیت کے حصول کے لیے کشمیری عوام کی جائز جدوجہد سے زیادہ دیر تک منہ نہیں موڑ سکتی اور اسے کشمیری عوام کی خواہشات اور امنگوں کے مطابق حل کرنا ہوگا۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *