Input your search keywords and press Enter.

بارہمولہ میں بھارتی فورسز کی محاصرے اورتلاشی کی کارروائی

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز ـ (سرینگر)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع بارہمولہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی اور مکینوں کو ہراساں کیا۔

ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کی راشٹریہ رائفلز اور پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکاروں نے صبح سویرے ضلع کے علاقے نیلسر کنڈی کا محاصرہ کیا۔ فوجیوں نے علاقے کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو بندکر دیا اور گھر گھر تلاشی کی کارروائی شروع کی۔ اچانک محاصرے سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے،فوجیوں نے لوگوں کی نقل و حرکت پر پابندی لگائی جس سے علاقے میں معمولات زندگی درہم برہم ہوکررہ گئے۔آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔مقبوضہ جموں وکشمیر میں اس طرح کی کارروائیاں بھارتی فوجیوں کا معمول ہیں جن کا مقصد مقامی آبادی کو ہراساں کرنا اورعلاقے میں خوف ودہشت کا ماحول قائم کرنا ہے۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *