Input your search keywords and press Enter.

کپواڑہ میں لوگوں کا امتیازی سلوک اور روزگار سے محروم کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز ـ (سرینگر)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع کپواڑہ میں لوگوںنے مقامی مزدوروں کے ساتھ امتیازی سلوک اور سڑکوں کی تعمیر کے جاری منصوبوں میں انہیں روزگار کے مواقع سے محروم کرنے پر قابض حکام کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

میڈیا سورسز کے مطابق بٹہ پورہ،جکتیال-سی،بونہ گام اور بھرم دھری کے لوگوں نے مقامی کارکنوں کو نظرانداز کرنے کے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ بیکن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے تقریباً دو دہائیوں سے علاقے میں سڑکوں کی تعمیر اور دیگر ترقیاتی منصوبے جاری ہیں جن میں مقامی مزدوروں کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ محکمے کے اہلکار اپنے رشتہ داروں، دوستوں اور قریبی جاننے والوں کو ترجیح دے رہے ہیں جبکہ مقامی مزدوروں کو کام کے مواقع سے محروم رکھا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ متعدد بار متعلقہ حکام کے ساتھ اٹھایا گیا لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔مظاہرین نے خبردار کیا کہ اگر ان کے مطالبات پر توجہ نہ دی گئی تو وہ آنے والے دنوں میں احتجاج میں مزید شدت لائیں گے۔مظاہرین نے مقامی کارکنوں کے لیے روزگار کے مواقع کو یقینی بنانے کے لیے حکام سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *