Input your search keywords and press Enter.

میرواعظ عمرفاروق کی بڈگام میں کمسن بچی کی بے حرمتی اور قتل کی شدید مذمت

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز ـ (سرینگر)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے ضلع بڈگام کے علاقے گلوان پورہ میں ایک 12 سالہ بچی کی بے حرمتی اور قتل پر گہرے دکھ اورافسوس اظہار کرتے ہوئے اسے دل دہلا دینے والاواقعہ قرار دیا ہے۔

میڈیا سورسز کے مطابق میر واعظ نے ایکس پر ایک پوسٹ میں واقعے کی شفاف، مکمل اور مقررہ وقت میںتحقیقات کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ بچی کی موت پر غمزدہ ہیںجو ایک درسگاہ جاتے ہوئے لاپتہ ہو گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے نے معاشرے کے ضمیر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے اور بچوں کی حفاظت پر سنگین سوالات اٹھائے ہیں۔میرواعظ نے کہا کہ اس سانحے نے بچوں کے تحفظ کے حوالے سے سنگین خدشات کو جنم دیا ہے اور معاشرے میں بچوں اور خواتین کے لئے بڑھتے ہوئے خطرات کو اجاگر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات انتہائی پریشان کن ہے کہ بچے تعلیم اور دینی رہنمائی کے لیے سفر کرتے ہوئے بھی محفوظ محسوس نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعات لوگوں میں خوف ودہشت اور اضطراب پیداکرتے ہیں اور ہر سطح پر سنجیدگی سے خود شناسی کا تقاضا کرتے ہیں۔میرواعظ نے مطالبہ کیا کہ اس گھناو¿نے جرم کے ذمہ داروں کی نشاندہی کی جائے، انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے اور قانون کے تحت سخت ترین سزا دی جائے۔انہوں نے سوگوار خاندان سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بچیکے ایصال ثواب کے لیے دعا کی۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *