Input your search keywords and press Enter.

راجوری میں آج مسلسل تیسرے روز بھی محاصرے اور تلاشی کی کارروائی جاری

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز ـ (سرینگر)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع راجوری میں آج مسلسل تیسرے روز بھی بھارتی فوج کی محاصرے اور تلاشی کی کارروائی جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی فوج،پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس اورپولیس نے ہفتے کو مشترکہ طورپر ڈوریمل اور گمبھیر موگلہ کے گھنے جنگلات میں آپریشن شروع کیا۔بھارتی فوج نے دعویٰ کیا کہ گمبھیرموگلہ کے علاقے میں آپریشن شروع ہونے کے فوراً بعد جھڑپ شروع ہوئی جس کے بعد سے پورے علاقے کا محاصرہ کیاگیااور تلاشی کی کارروائی شروع کی گئی۔حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن کو ملحقہ علاقوں تک پھیلانے کے لیے اضافی فوجی طلب کئے گئے ہیں جبکہ آپریشن میں ڈرون، سراغ رساں کتے اور نگرانی کے آلات استعمال کئے جارہے ہیں۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ فوجی آپریشن سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے جبکہ بھاری تعداد میں فوجیوں کی تعیناتی، سخت نگرانی اورتلاشی کی کارروائیوں سے علاقے میں معمولات زندگی بری طرح متاثرہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے فوجی آپریشن مقبوضہ جموں و کشمیر میں ایک معمول بن چکے ہیں جس سے شہری آبادی میں خوف و ہراس اوراحساس عدم تحفظ بڑھ رہا ہے۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *