سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز ـ الیکشن کمیشن کی جانب سے لیگل ایڈوائزر طاہر عزیز نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی، جس میں ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت 29 جون 2026ء بروز پیر مقرر کر دی ہے۔ واضح رہے کہ 23 جون 2026ء کو آزاد کشمیر ہائیکورٹ کے لارجر بینچ نے الیکشن کمیشن کو پاکستان تحریک انصاف کی رجسٹریشن کا حکم دیا تھا۔ تاہم الیکشن کمیشن نے اس فیصلے سے اختلاف کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ہے، اب سپریم کورٹ میں ہونے والی سماعت کے دوران ہائیکورٹ کے فیصلے کے قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔
آزاد کشمیر، پی ٹی آئی کی رجسٹریشن سے متعلق ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج
