سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز ـ زاد کشمیر کی تاجر برادری نے کالعدم انتشاری کمیٹی کی ہڑتال کی کال کو مسترد کر کے دوٹوک پیغام دیا ہے۔ آزاد کشمیر کی تاجر برادری کا کہنا تھا کہ دشمن معرکہ حق کی ہزیمت کا بدلہ لینے کیلئے مختلف حربے آزما رہا ہے اور کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا حالیہ انتشار اسی کا نتیجہ ہے، چند شرپسندوں کی کوششوں کے باوجود آزاد کشمیر کے عوام ریاست اور ریاستی اداروں کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔ تاجر برادری نے کہا کہ ہم نے کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے دباؤ کے باوجود اپنے کاروباراور دکانیں کھلی رکھی ہیں، انتشار کمیٹی نے نوجوانوں کے ذہنوں میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی وہ انتہائی نقصان دہ ثابت ہو سکتا تھا۔ آزاد کشمیر کے غیور عوام اور تاجروں نے انتشار کمیٹی کی ہر مذموم سازش کو ناکام بناتے ہوئے کاروبار معمول کے مطابق کھلے رکھے ہوئے ہیں۔
آزاد کشمیر کی تاجر برادری نے کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا گمراہ کن بیانیہ مسترد کر دیا
