Input your search keywords and press Enter.

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے نئے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب آج ہوگا

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز: آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس سپیکر چودھری لطیف اکبر کی زیر صدارت منعقد ہو گا، جس میں نئے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی صبح 10 بجے سے 11 بجے تک جمع کرائے جا سکیں گے، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال صبح 11 بج کر 15 منٹ پر کی جائے گی۔ امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا آخری وقت صبح 11 بج کر 45 منٹ مقرر کیا گیا ہے، کاغذات واپس لینے کا وقت ختم ہونے کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست دوپہر 12 بجے جاری کی جائے گی۔ شیڈول کے مطابق آزاد کشمیر اسمبلی کے سپیکر کا انتخاب دوپہر 2 بجے ہو گا جبکہ ڈپٹی سپیکر کے لئے ووٹنگ 3 بجے ہو گی، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا حلف بھی آج ہی ہو گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے طارق فاروق جبکہ پیپلز پارٹی نے قاسم مجید کو سپیکر کیلئے نامزد کیا ہے۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *