سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز ـ (سرینگر) بھارت کے غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع بارہ مولہ کے مختلف علاقوں میں بھارتی پولیس نے گھروں پر چھاپے مارے اور تلاشی کی کارروائیاں کیں۔
ذرائع کے مطابق، پولیس نےیہ چھاپے بارہ مولہ شہر اور ضلع کے خواجہ باغ جیٹی علاقے کے مختلف مقامات پر اشرف گوجری، وسیم علی، تنویر احمد، وسیم حسین میر اور متعدد دیگر افراد کی رہائش گاہوں پرمارے۔بھارتی پولیس نے دعویٰ کیاہے کہ یہ کارروائیا غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون (یو اے پی اے) کے تحت درج ایک مقدمے کے سلسلے میں کی گئی ہیں۔چھاپوں کے دوران بھارتی پولیس نے چار موبائل فونز، ایک لیپ ٹاپ، دستاویزات اور دیگرسامان ضبط کر لیا۔
