سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز (سرینگر) : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پانچ نئے سرکاری میڈیکل کالجوں کے غیر جریدہ ملازمین کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج آج مسلسل چوتھے روز بھی جاری ہے ۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد، بارہمولہ، ڈوڈہ، کٹھوعہ اور راجوری کے سرکاری میڈیکل کالجوں کے ملازمین 17 اگست سے غیر معینہ مدت کے لیے پرامن احتجاج پر ہیں ۔ وہ اپنی بھرتیوں اور سروس رولز کو حتمی شکل دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔احتجاج کرنے والے ملازمین کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ چار روز سے احتجاج کر رہے ہیں لیکن اسکے باوجود محکمہ صحت کے حکام نے ان سے کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیںکیا۔ انہوں نے کہا کہ کئی برس کی خدمات کے باوجود ان کی سروس ، ترقیوں اور مستقبل کے امکانات کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال بدستور جاری ہے۔
ملازمین نے ا نتظامیہ ،محکمہ صحت اور طبی تعلیم کے اعلی حکام پر زور دیا کہ وہ انکے جائز مطالبات کی طرف فوری توجہ دیں۔ انہوںنے خبردار کیا کہ اگر حکام نے کوئی مثبت ردعمل نہ دیا تو وہ اپنے احتجاج میں تیزی لائیں گے۔
