سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز ـ وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں کالعدم کمیٹی کا مقصد عام انتخابات کا انعقاد روکنا ہے، کالعدم کمیٹی آزاد کشمیر میں ایک جمہوری عمل کو روکنے کے درپے ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء نے کہا کہ بلوچستان می بڑی تعداد میں دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں فوج، ایف سی اور پولیس نے مشترکہ آپریشن شروع کر دیا ہے، بلوچستان میں کالعدم تنظیموں کا سیاسی مطالبوں سے کوئی تعلق نہیں۔ مشیر وزیراعظم نے کہا کہ ڈیم کی حفاظت کے لیے قائم پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، دہشت گردوں نے یہ حملہ علاقے کو اندھیرے میں دھکیلنے اور پانی تنصیبات کے خلاف کیا تھا، اس دہشت گردی کا بلوچستان کے مسائل یا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔
کالعدم کمیٹی کشمیر میں الیکشن رکوانا چاہتی ہے، رانا ثناء
