Input your search keywords and press Enter.

سرینگر : نیشنل کانفرنس نے اراکین اسمبلی و پارلیمنٹ کو 19جولائی تک دلی پہنچنے کی ہدایت کر دی

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز ـ (سری نگر) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں نیشنل کانفرنس نے20 جولائی کو جنتر منتر پر پارٹی کے احتجاج میں شرکت کیلئے اپنے تمام اراکین اسمبلی اور پارلیمنٹ کو 19 جولائی تک نئی دہلی پہنچنے کی ہدایت کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق مقبوضہ علاقے کے وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر نے ریاستی درجے کے مطالبے پر زور دینے کیلئے بھارتی پارلیمنٹ کے مانسوں اجلاس کے آغاز پر 20 جولائی کو دلی میں احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے۔

عمر عبداللہ نے حال ہی میں حضرت بل میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے تقریباً دو سال تک بات چیت کے ذریعے اس مسئلے کو آگے بڑھایا، لیکن وعدہ پورا نہ ہونے کی وجہ سے وہ پرامن احتجاج کو اپنانے پر مجبور ہیں۔

نیشنل کانفرنس کے صدر اور عمر عبداللہ کے والد فاروق عبداللہ نے کانگریس صدر ملکارجن کھرگے، راہول گاندھی، ممتا بنرجی، اکھلیش یادو، اروند کیجریوال، محبوبہ مفتی اور میرواعظ عمر فاروق سمیت کم از کم 52 رہنماﺅں کو پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے افتتاحی دن مظاہرے میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *