Input your search keywords and press Enter.

محبوبہ مفتی کی میرواعظ عمر فاروق سے ملاقات، علاقے کی سیاسی و سماجی صورتحال پر تبادلہ خیال

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز (سرینگر) :غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے سرینگر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میرواعظ عمر فاروق سے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق دونوں رہنماوں کی یہ ملاقات اتوار کی دوپہر میر واعظ عمر فاروق کی رہائش گاہ پر ہوئی جس میں دونوں نے سماجی اور ثقافتی امور کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر کی موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔
میرواعظ نے صحافیوں کو بتایا کہ محبوبہ مفتی نے مجھ سے ملاقات کی اور ہم نے خطے کو درپیش سماجی خدشات اور چیلنجز پر بات چیت کی۔ انہوں نے کہاکہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر مشترکہ طور پر ان مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے،ہم نے جموں و کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔ مجموعی طور پر یہ ایک اچھی بات چیت تھی۔
دونوں رہنما اتوار کو سرینگر میں ایک”یوتھ کنکلیو“میں شرکت کرنے والے تھے، تاہم اس کے منتظمین کا کہنا ہے کہ دونوں رہنما سکیورٹی وجوہات کی بنا پر تقریب میں شرکت نہیں کر سکے۔ پی ڈی پی کے ایک رہنما نے بتایا کہ محبوبہ مفتی جموں و کشمیر میں مذہبی رہنماو¿ں، فنکاروں، نوجوانوں، خواتین اور ثقافتی کارکنوں سمیت سماج کے مختلف طبقات سے رابطے کی مہم چلا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرواعظ صاحب کے ساتھ یہ ملاقات اسی عوامی رابطے کا حصہ ہے۔
حالیہ ہفتوں میں محبوبہ مفتی اور میر واعظ نے کچھ سماجی اور سیاسی مسائل پر یکساں موقف اختیارکیا ہے۔ گزشتہ ہفتے دونوں رہنماو¿ں نے وادیِ گریز میں ایک مجوزہ”تانترک“تقریب کی مخالفت کی تھی۔ انہوں نے مذہبی و سیاسی تنظیم جماعت اسلامی پر عائد پابندی ہٹانے کے معاملے پر بھی یکساں موقف اپنایاہے۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *