Input your search keywords and press Enter.

جموں :کانگریس کا رام مندر چندہ چوری معاملے کے خلاف احتجاج

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز ـ (جموں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں کانگریس کے سیکڑوں کارکنوں اور حامیوں نے بھارتی شہر ایودھیا میں رام مندر کے لیے جمع کیے گئے عوامی عطیات میں خورد بردکے خلاف جموں میں زبردست احتجاج کیا۔

ذرائع کے مطابق مظاہرے کا اہتمام کانگریس رہنما ﺅںہری سنگھ چب اور سریندر بھگت نے کیا تھا اور اس کی قیادت سابق وزیر مولا رام اور ضلع جموں دیہی صدر نیرج کندن نے کی۔

مظاہرین نے رام مندر چندہ غبن کی مکمل تحقیقات اور مجرموں کے احتساب کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا ”رام مندر کو لوٹ سے بچاو“، ”چندہ کہاں گیا اور کانگریس مندر فنڈز میں شفافیت کا مطالبہ کرتی ہے”۔

مولا رام نے اس موقع پر کہا کہ مندر کے لیے عقیدت مندوں کی طرف سے کروڑوں روپے عطیہ کیے گئے، لیکن فنڈ کے غبن کی خبروں نے سنگین سوالات کو جنم دیا ہے۔

انہوں نے کہاکانگریس پارٹی خاموش نہیں رہے گی۔ ہم اعلیٰ سطحی عدالتی تحقیقات، کھاتوں کا مکمل آڈٹاور عوامی اعتماد کے اس خیانت میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ہری سنگھ چب اور نیرج کندن نے کہا کہ چندا چوری اسکینڈل عام لوگوں کی عقیدت کی براہ راست توہین ہے۔انہوں نے کہابی جے پی، جو مندر کے لیے کریڈٹ کا دعویٰ کرتی ہے کو بتانا چاہیے کہ فنڈز کہاں غائب ہوئے۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *