Input your search keywords and press Enter.

پونچھ :بھارتی فورسز نے تلاشی آپریشن شروع کر دیا

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز ـ (جموں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع پونچھ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق فورسز اہلکاروں نے ضلع کے علاقے منڈی کے تمام داخلی اور خارجی راستے سیل کر کے تلاشی کی کارروائی شروع کی۔بھارتی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوںنے تلاشی کارروائی کے دوران منڈی کے علاقے گڑھا سوجیان میں عسکریت پسندوں کی ایک کمین گاہ تباہ کر دی جبکہ یہاں موجود کچھ اسلحہ اور گولہ بارود ضبط کرلیا۔ آخری اطلاعات تک علاقے میں بھارتی فورسز کا آپریشن جاری جاری تھا۔

دریں اثنا، بھارتی فورسز کیطرف سے شوپیاں اور راجوری اضلاع میں بھی محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری ہیں۔ شوپیاں کے سید پورہ پایان، امشی پورہ، شمسی پورہ، چنا پورہ، گنڈھاڈو اور دیگر علاقوں میں آج مسلسل 12ویں دن اپریشن جاری ہے۔

جموں خطے کے ضلع راجوری کے گھمبیر مغلان ، سندر بنی جنگلاتی علاقوں میں بھارتی فورسز کا آپریشن آج 54ویں دن بھی جاری ہے۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *