سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز (لیہہ): بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے خطے لداخ کے ضلع لیہہ میں نئی دلی کے مسلط کردہ لیفٹیننٹ گورنر کے ماتحت انتظامیہ نے احتجاجی مارچ کو روکنے کیلئےلداخ: انتظامیہ نے مارچ کو روکنے کیلئے لیہہ میں سخت پابندیاں نافذ کر دیں
لیہہ، 18 اکتوبر (کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے خطے لداخ کے ضلع لیہہ میں نئی دلی کے مسلط کردہ لیفٹیننٹ گورنر کے ماتحت انتظامیہ نے احتجاجی مارچ کو روکنے کیلئے سخت پابندیاں نافذ کر دی ہیں۔
” لیہہ اپیکس باڈی“ نے بھارتی فورسز کی فائرنگ سے گزشتہ ماہ کی 24تاریخ کو ہلاک ہونے والے چار پر امن مظاہرین کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی ، ریاستی درجے کی فراہمی ، چھٹے شیڈول کے نفاذ اور زیر حراست نوجوانوں کی رہائی کے مطالبے پر زور دینے کیلئے آج لداخ میں پر امن مارچ کی کال دے رکھی ہے ۔ تاہم ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ رومیل سنگھ ڈونک نے پرامن مارچ کو روکنے کیلئے علاقے خاص طورپر لیہہ میں پابندیاں عائد کر نے کے احکامات جاری کر دیے۔ پانچ یا اس سے زائد افراد کے اکھٹا ہونے ، جلسے جلوسوں ، عوامی اجتماعات اورلاو¿ڈ سپیکر کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ 24ستمبر کو بھارتی فورسز نے لیہہ میں مظاہرین پر گولیاں برسا کر چار افراد قتل کر دیے تھے ۔ مووی حکومت نے لداخ خطے کے لوگوں کے حقوق کے لیے سرگرم معروف ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک کو بھی بھارتی ریاست راجستھان کی جودھ پور سینٹرل جیل میں قید کررکھا ہے۔
سخت پابندیاں نافذ کر دی ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ” لیہہ اپیکس باڈی“ نے بھارتی فورسز کی فائرنگ سے گزشتہ ماہ کی 24تاریخ کو ہلاک ہونے والے چار پر امن مظاہرین کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی ، ریاستی درجے کی فراہمی ، چھٹے شیڈول کے نفاذ اور زیر حراست نوجوانوں کی رہائی کے مطالبے پر زور دینے کیلئے آج لداخ میں پر امن مارچ کی کال دے رکھی ہے ۔ تاہم ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ رومیل سنگھ ڈونک نے پرامن مارچ کو روکنے کیلئے علاقے خاص طورپر لیہہ میں پابندیاں عائد کر نے کے احکامات جاری کر دیے۔ پانچ یا اس سے زائد افراد کے اکھٹا ہونے ، جلسے جلوسوں ، عوامی اجتماعات اورلاو¿ڈ سپیکر کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ 24ستمبر کو بھارتی فورسز نے لیہہ میں مظاہرین پر گولیاں برسا کر چار افراد قتل کر دیے تھے ۔ مووی حکومت نے لداخ خطے کے لوگوں کے حقوق کے لیے سرگرم معروف ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک کو بھی بھارتی ریاست راجستھان کی جودھ پور سینٹرل جیل میں قید کررکھا ہے۔
