Input your search keywords and press Enter.

سرینگر: میر واعظ کا مولوی محمد فاروق شہید، شہدائے حول کی برسی پر مختلف تقریبات کا اعلان

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز ـ کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے ممتاز آزادی پسند رہنما اور اپنے والد میر واعظ مولوی محمد فاروق شہید اور شہدائے حول کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی شہادت کی برسی پر مختلف تقریبات کا اعلان کیا ۔میر واعظ مولوی محمدفاروق کو نامعلوم مسلح افراد نے21مئی 1990کو سرینگر میں ان کی رہائش گاہ پر گولی مار کر شہید کر دیا تھا، اسی روزبھارتی فوجیوں نے سرینگر کے علاقے حول میں ان کے جنازے کے جلوس پراندھا دھند فائرنگ کرکے 70بے گناہ کشمیریوں کو شہیدکردیاتھا

ذرائع کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے آج سرینگر کی تاریخی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں کہا کہ یہ تقریبات 18مئی سے شروع ہونگی جبکہ انکا اختتام 21 مئی کو مزارِ شہداءعیدگاہ سرینگر میں دعائیہ مجلس سے ہوگا۔انہوں نے کہا کہ میر واعظ مولودی محمد فاروق کی شہادت کو 36 برس گزر چکے ہیں، لیکن ا±ن کی یاد، ا±ن کا عظیم ورثہ اور عوام کیلئے ان کی بے مثال خدمات آج بھی لوگوں کے دلوں اور ذہنوں میں زندہ ہیں۔ میرواعظ نے کہا کہ یہ سانحہ کشمیر کی معاصر تاریخ کے دردناک ابواب میں سے ایک ہے اور آج بھی عوام کے دلوں میں گہرے رنج و غم اور جذبات پیدا کرتا ہے۔میرواعظ نے کہا کہ پیر 18 مئی کو تاریخی جامع مسجد سرینگر میں قرآن خوانی، دعائیہ مجلس اور حسنِ قرات مقابلہ منعقد ہوگا۔

جبکہ منگل 19 مئی کو گنج بخش پارک نوہٹہ میں عطیہ خون کا کیمپ منعقد کیا جائے گا۔بدھ 20 مئی کو اسلامیہ ہائیر سیکنڈری سکول راجوری کدل کے مرکزی آڈیٹوریم میں”صحت مند سماج کیلئے ہمہ جہت تعلیم: ذہنی اور جسمانی نشوونما“کے عنوان سے ایک سمینار منعقد ہوگا جبکہ 21مئی کو مزار شہداءعید گاہ میں دعائیہ مجلس ہوگی۔میرواعظ نے امید ظاہر کی کہ انتظامیہ ان تقریبات کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ یا پابندی عائد نہیں کرے گی اور لوگوں کو ان میں شرکت کی اجازت دے گی۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *