Input your search keywords and press Enter.

جموں خطے میں بھارتی فورسز کی محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں میں تیزی

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز (جموں) :غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے جموں خطے میں بھارتی فورسز نے محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں میں تیزی لائی ہے۔
جموں میں بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس (CRPF)، پولیس اور ڈسٹرکٹ جیل امپھالا کے عملے نے ملکر جیل کی تلاشی لی۔ یہ کارروائی ایک گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہی جس کے دوران جیل کے پورے احاطے کی تلاشی لی گئی۔
اسی طرح بھارتی پیراملٹری بارڈر سیکیورٹی فورس (BSF) نے ضلع سانبہ کے علاقے رام گڑھ میں سرنگوں کی موجودگی کا پتا لگانے کے لیے تلاشی کی مشق شروع کی۔
بھارتی فورسز نے ضلع رام بن کے علاقے بانہال میں جموں ریلوے اسٹیشن اور سی آر پی ایف کیمپ میں بھی تلاشی کی فرضی مشقیں کیں، جن میں ریلوے پروٹیکشن فورس (RPF)، بم کو ناکارہ بنانے والے اہلکار، کرائم انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ (CID) اور راشٹریہ رائفلز نے حصہ لیا۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *