Input your search keywords and press Enter.

عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کافوری نوٹس لے،حریت کانفرنس

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز (سرینگر) :کل جماعتی حریت کانفرنس نے عالمی برادری پرزوردیا ہے کہ وہ بھارت کے غیرقانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کافوری نوٹس لے۔

ذرائع کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سری نگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ کشمیریوں کی آواز کو دبانے اور ان کی شناخت اور سیاسی حقوق کے تحفظ کی جدوجہد کو دبایا نہیں جاسکتا۔

انہوں نے فوجی طاقت کے بڑھتے ہوئے استعمال، عام لوگوں، کارکنوں اور نوجوانوں کے گھروں پر چھاپوں میں تیزی، جبری گرفتاریوں اور جائیدادوں کی ضبطی کی مذمت کی۔ انہوں نے ان اقدامات کو بی جے پی کی بھارتی حکومت اور قابض حکام کی جانب سے جاری جابرانہ پالیسیوں کا تسلسل قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کی ہراسانی اور سیاسی کارکنوں کو ڈرانے دھمکانے کا مقصد خوف کی فضا پیدا کرنا اور ۔قبوضہ علاقے میں سیاسی اختلاف رائے کو دبانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے اقدامات نے کشمیری عوام کودرپیش مشکلات کو مزید بڑھا دیا ہے اور انہیں ان کے بنیادی حقوق اور آزادیوں سے محروم کر دیا ہے۔

حریت ترجمان نے زور دیا کہ بھارتی مظالم، فوجی کارروائیوں اور جابرانہ اقدامات کے زریعےکشمیریوں کے حقِ خود ارادیت کے حصول کے عزم کو کبھی دبایا نہیں جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام اپنی جائز امنگوں کی تکمیل اور تنازعہ کشمیرکے حل تک اپنی پرامن جدوجہد جاری رکھیں گے۔

بیان میں حریت کانفرنس کے اصولی موقف کا اعادہ کیا گیا کہ جموں و کشمیر ایک بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ تنازعہ ہے جس کا حتمی حل اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق بامعنی مذاکرات کے ذریعے تلاش کیاجاناچاہیے۔

حریت ترجمان نے اقوام متحدہ، انسانی حقوق کونسل اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی صورتحال، خصوصاً تلاشی اور محاصرے کی کارروائیوں، جبری گرفتاریوں، شہریوں کی ہراسانی، سیاسی سرگرمیوں پر پابندیوں اور جائیداد کی ضبطی کافوری طور پر نوٹس لیں۔

انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر جوابدہ ٹھہرائے اور کشمیری عوام کے بنیادی حقوق، بشمول اظہارِ رائے کی آزادی، پرامن سیاسی سرگرمی اور حقِ خود ارادیت کے تحفظ کو یقینی بنائے۔

حریت ترجمان نے زور دیا کہ کشمیر کا تنازعہ فوجی طاقت، ظلم وتشدد یا انتظامی اقدامات سے حل نہیں ہو سکتا بلکہ اس کے لیے اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق منصفانہ اور پرامن حل ضروری ہے۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *