Input your search keywords and press Enter.

مقبوضہ کشمیر؛بھارتی فوج اور پولیس کاپابندیاں مزید سخت کرنے کا فیصلہ

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز (سرینگر) :غیر قانونی طور پر بھارت کے زیرقبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج اور پولیس نے سکیورٹی اور نگرانی کے نام پر خصوصاً ریاسی اور سرینگر اضلاع میں پابندیاں مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کی شمالی کمن کےکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل پرتیک شرما نے انسپکٹر جنرل پولیس جموں تیجندر سنگھ کے ہمراہ ضلع ریاسی کا دورہ کیااور صورتحال اورآپریشنل تیاریوں کاکا جائزہ لیا۔

آرمی کمانڈر کو انٹیلی جنس اور دیگر ایجنسیوں کے سینئر افسران کے ہمراہ نام نہاد انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں اور فوجی گرڈ مزید مضبوط کرنے کے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

اس دورے کا مقصدمختلف ایجنسیوں کے درمیان ہم آہنگی بڑھانا، انٹیلی جنس شیئرنگ کے طریقہ کار کو مضبوط بنانا اور چیلنجز سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لیے بہتر ہم آہنگی کو یقینی بنانا تھا۔۔

دریں اثنا، انسپکٹر جنرل پولیس کشمیر زون سوجیت کمار نے ایک جامع اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس کے دوران جہلم کوریڈور کے ساتھ، خصوصاً پلوامہ اور اوینتی پورہ میں انتظامات اور جاری آپریشنل اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *