سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز (راولاکوٹ) : آزاد جموں و کشمیر میں پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال اور تناؤ کی اطلاعات انتہائی افسوس ناک اور تشویش ناک ہیں۔ آزاد جموں و کشمیر ایک نہایت حساس خطہ ہے، جس پر پوری دنیا اور عالمی اداروں کی نظریں مرکوز ہیں۔ میں اعلیٰ حکام سے پُرزور اپیل کرتا ہوں کہ حالات کی سنگینی کا فوری ادراک کرتے ہوئے تحمل، برداشت اور دانش مندی کا مظاہرہ کیا جائے۔ تمام فریقین کو مذاکرات کی میز پر لایا جائے اور باہمی گفت و شنید کے ذریعے تمام مسائل کا پُرامن اور قابلِ قبول حل نکالا جائے۔ طاقت کے بجائے مکالمے کا راستہ اختیار کیا جائے تاکہ آزاد جموں و کشمیر کو مزید کشیدگی، بدامنی اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے محفوظ رکھا جا سکے۔ خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
راولاکوٹ کی کشیدہ صورتحال پر اسد قیصر کا اظہار تشویش
