سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز ۔ راولاکوٹ میں جو آپریشن کیا جا رہا ہے اور جس میں ڈرونز اور جنگی ہتھیاروں کا استعمال ہو رہا ہے، اس کے نتیجے میں تین افراد شہید اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں۔ جو پُرامن مظاہرین اپنے حقوق کے لیے بیٹھے ہیں، انہیں بیٹھنے کی اجازت بھی نہیں دی جا رہی۔
ہمارا مطالبہ ہے کہ یہ آپریشن فوری بند کیا جائے۔ اپنی ہی عوام کے خلاف جنگی ہتھیاروں اور ڈرونز کا استعمال ختم کیا جائے۔ عوام سے گفتگو، بات چیت اور ڈائیلاگ کے ذریعے معاملات حل کیے جائیں اور جو معاہدے کیے گئے ہیں، ان کی پاسداری کی جائے۔
خدارا ہوش کے ناخن لو، کشمیر کو کھو رہے ہو!
