سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز ـکشمیری گلوکار، زہیب زمان کا جذباتی پیغام پاکستان کی وزارتِ خارجہ کے لیے گائے گئے نغمے کے الفاظ آج آزادکشمیر کی صورتحال پر صادق آنے لگے
معروف فنکار زہیب زمان نے پاکستان زیر انتظام جموں بالخصوص راولاکوٹ کے موجودہ کشیدہ حالات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایک حساس اور جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ کچھ سال قبل پاکستان کی وزارتِ خارجہ نے مقبوضہ کشمیر کے عوام سے یکجہتی کے لیے ان کی آواز میں ایک نغمہ جاری کیا تھا، لیکن انتہائی افسوس ناک امر یہ ہے کہ اس نغمے کا ایک ایک لفظ آج خود پاکستان زیر انتظام جموں کے حالات کی عکاسی کر رہا ہے۔
زہیب زمان نے ممکنہ نتائج سے بے خوف ہو کر سوال اٹھایا کہ حقِ خودارادیت، خودداری اور بنیادی قومی و جمہوری حقوق کا مطالبہ کرنا ہر کشمیری کا آئینی حق ہے، تو پھر اس آواز کو دبایا کیوں جا رہا ہے؟ انہوں نے استفسار کیا کہ کیا اپنے ہی لوگوں کے لیے امن، انصاف اور تحفظ کا سوال کرنا جرم بن چکا ہے؟
