Input your search keywords and press Enter.

پاکستان کے زیرِ انتظام جموں کشمیر میں سینسرشپ اور کارکن صحافیوں کو نشانہ بنانے میں تیزی؛ صحافی سبحان افتخار راجہ کا نام بھی فورتھ شیڈول میں شامل

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز ـ پاکستان کے زیرِ انتظام جموں و کشمیر میں گزشتہ چھ ماہ سے جاری کریک ڈاؤن، مواصلاتی پابندیوں اور سینسرشپ کے سلسلے میں مزید شدت آ گئی ہے۔ خطے کی سرکار کی جانب سے ایک طرف معلومات کی ترسیل کو محدود کیا جا رہا ہے، تو دوسری جانب عوامی حقوق کے کارکنان اور کارکن صحافیوں کے خلاف مقدمات، گرفتاریوں اور ان کے نام فورتھ شیڈول (Fourth Schedule) میں شامل کرنے کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔

 

اسلام آباد میں مقیم عالمی نشریاتی ادارے “اردو نیوز” سے وابستہ صحافی سبحان افتخار راجہ کا نام بھی فورتھ شیڈول میں شامل کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل پونچھ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے متعدد کارکن صحافیوں کے نام بھی اس فہرست میں ڈالے جا چکے ہیں۔

 

خطے میں دن بدن بڑھتی ہوئی سینسرشپ اور حکومتی دباؤ پاکستان کے زیرِ انتظام جموں کشمیر میں صحافیوں کے لیے آزادانہ اور پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی میں شدید مشکلات پیدا کر رہا ہے۔ آزادیِ صحافت پر قدغن لگانے اور صحافیوں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *