Input your search keywords and press Enter.

سرینگر: حریت قیادت کا شہدائے عالی کدل کو خراج عقیدت

سرینگر( سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز) :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی قیادت نے سری نگر کے علاقے عالی کدل کے شہدا کو ان کی برسی کے موقع پر شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں 1992 میں آج ہی کے دن تحریکِ آزادی کے ممتاز رہنما شیخ عبدالحمید اور ان کے ساتھیوںمشتاق احمد لون، ایڈووکیٹ جمیل چوہدری، فیاض احمد شیخ، مشتاق احمد کوٹے، غلام احمد میر، منظور احمد خان، فاروق احمد دار، غلام نبی بٹ اور پرویز بلہ کو عالی کدل کے علاقے میں ایک آپریشن کے دوران شہید کر دیا تھا۔

حریت کانفرنس کی قیادت نے کہا کہ کشمیری شہدا کی قربانیوں کو ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا اور یہ عظیم قربانیاں ایک دن ضرور رنگ لائیں گی۔ قیادت نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرکی موجودہ بدترین صورتحال عالمی برادری اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں کے لیے ایک لمحہ فکریہ ہے۔ کشمیری عوام اپنے حقِ خود ارادیت کے حصول کے لیے ایک منصفانہ جدوجہد میں مصروف ہیں؛ یہ حق انہیں کئی دہائیاں قبل اقوام متحدہ کی جانب سے دیا گیا تھا۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ بھارتی فوج گزشتہ سات دہائیوں سے زائد عرصے سے بے گناہ کشمیریوں کو قتل کر رہی ہے، لیکن عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے جو افسوسناک ہے۔

دریں اثنا حریت کانفرنس آزاد کشمیرشاخ نے بھی اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں شہدائے عالی کدل کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ کنوینر غلام محمد صفی نے کہا کہ کشمیری عوام اپنے شہدا کی بے مثال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *