Input your search keywords and press Enter.

راجوری :بھارتی فوجیوں نے محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کر دی

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز ـ (جموں)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ضلع راجوری میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کردی ہے۔

میڈیا سورسز کے مطابق بھارتی فوجیوں نے ضلع کے علاقوں پاری نالہ گمبھیر مغلاں اور ڈوریمل کے تمام داخلی اور خارجی راستے سیل کر کے تلاشی کی کارروائی شروع کی۔

بھارتی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ آپریشن علاقے میںتین کے قریب عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر شروع کیا گیا ہے۔ آخری اطلاعات تک آپریشن جاری تھا۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *