Input your search keywords and press Enter.

آزاد کشمیر کی ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے، وزیراعظم شہباز شریف

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز (اسلام آباد) : وزیراعظم محمد شہباز شریف سے آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم سید افتخار گیلانی نے ملاقات کی، جس میں آزاد کشمیر کی ترقی، عوام کی فلاح و بہبود، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی حکومت آزاد جموں و کشمیر کی ترقی، عوام کی خوشحالی اور انہیں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔

وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کشمیری عوام کی حق خودارادیت کے حصول تک ان کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

 

ملاقات کے دوران وزیراعظم آزاد کشمیر سید افتخار گیلانی نے آزاد کشمیر کے حالیہ دورے پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور انہیں علاقے میں جاری ترقیاتی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔

سید افتخار گیلانی نے آزاد کشمیر میں حال ہی میں اعلان کیے گئے 100 روزہ ترقیاتی پروگرام پر پیشرفت سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا اور ترقیاتی پروگرام میں وفاقی حکومت کے بھرپور تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

 

ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ بھی موجود تھے۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *