Input your search keywords and press Enter.

ڈی ایف پی کا شبیر شاہ کی نظر بندی کو طول دینے کے لیے این آئی اے کے تاخیری حربوںکی مذمت

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ـ غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے جیل میں نظربنداپنے صدر شبیر احمد شاہ کی ضمانت سے مسلسل انکار پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے این آئی اے کی جانب سے ان کی نظر بندی کو طول دینے کے لیے تاخیری حربے استعمال کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔

میڈیا سورسز کے مطابق ڈی ایف پی کے ترجمان ایڈوکیٹ ارشد اقبال نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے شبیر شاہ کو ضمانت دینے کے باوجود این آئی اے حکام انہیں جھوٹے اور من گھڑت مقدمات میں پھنسا کر ان کی نظر بندی کو طول دے رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ باربارنظر بندی کے اس ہتھکنڈے سے کشمیری قیدی بہت زیادہ متاثرہورہے ہیں جنہیں ایک کیس میں ضمانت ملنے کے بعد دوسرے کیس میں گرفتار کیا جاتاہے۔ انہوں نے کہا کہ این آئی اے اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کا طرز عمل عدالتی احکامات کی کھلی توہین ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ اعلیٰ عدلیہ کی ہدایات کی کھلی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔ترجمان نے کہا کہ ضمانت سے انکار اور عدالتی فیصلے پر عمل درآمدنہ کرنا شبیرشاہ کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے رکھنے کی دانستہ کوشش ہے۔ انہوں نے کہاکہ این آئی اے اور ای ڈی آٹھ سال کی نظربندی کے باوجودشبیر احمدشاہ کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ ڈی ایف پی نے شبیرشاہ کی بگڑتی ہوئی صحت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان سمیت تمام کشمیری قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *