Input your search keywords and press Enter.

بھارتی حکومت کشمیریوں سے انکا سب کچھ چھیننے پر تلی ہوئی ہے، ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز ـ (سرینگر)  بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی (ڈی ایف پی)نے بھارتی انتظامیہ کی طرف سے کشمیریوں کی املاک کی ضبطی اور مسماری کی جاری مہم پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کشمیریوں سے انکا سب کچھ چھیننے پر تلی ہوئی ہے۔

میڈیا سورسز کے مطابق ” ڈی ایف پی” کے ترجمان ایڈوکیٹ ارشد اقبال نے انہدامی مہم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جموں خطے میں مسلم قبائل گوجر اور بکروالوں کو بے دردی سے بے گھر کیا جارہا ہے ۔ انہوںنے کہ یہ لوگ دہائیوں سے یہاں رہ رہے ہیں لیکن مسلم ہونے کی بنا پر انہیں دانستہ طور پر نشانہ بنایا جا رہا ہے اور اب تک ہزاروں افراد کو بے گھر کیا گیاہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت مقبوضہ علاقے میں نوآبادی ہتھکنڈوں کے ذریعے مقامی آبادی کو معاشی طور پر کمزور کر رہی ہے ۔ اس طرح کی کارروائیوں کا واحد مقصد کشمیریوںکو بے گھر کرنا اور اپنے ہی وطن میں اجنبی بنانا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت نے علاقے میں اظہار رائے کا آزادی کا حق بھی مکمل طور پر سلب کر لیا ہے اور جو کوئی جبر کے خلاف آواز اٹھانا ہے اسے کالے قوانین کے تحت فورا گرفتار کیا جا تاہے۔ ترجمان نے کہا کہ انسانی حقوق کے کارکنوں، دانشوروں، اور سیاسی رہنماں کی جائیدادوں کو بھی مختلف بہانوں سے ضبط کیا جا رہا ہے ۔

ترجمان نے پارٹی سربراہ شبیر احمد شاہ اور دیگر حریت رہنمائوں کی بھارتی جیلوں میں مسلسل حراست پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ جھوٹے مقدمات میں غیر قانونی طور پر نظر بند تمام کشمیریوں کی رہائی کیلئے بھارت پر دبائو ڈالیں۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *