Input your search keywords and press Enter.

بھارتی حکومت جموں وکشمیر اور لداخ کے لوگوں کے ساتھ دھوکہ دہی کررہی ہے: عمر عبداللہ

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز (سرینگر): غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کٹھ پتلی وزیر اعلی عمر عبداللہ نے کہاہے کہ بھارتی حکومت جموں وکشمیر اورلداخ کے لوگوں کے ساتھ دھوکہ دہی کررہی ہے۔

سپورٹ کشمیر نیوز کے مطابق عمر عبداللہ نے سرینگر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لداخ میں جاری بحران کو انتہائی افسوسناک قرار دیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے اپنے وعدوں کو پورا کرنے کے بجائے لداخ خطے کے لوگوں کودیوارکے ساتھ لگادیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نئی دہلی میں مودی کی زیرقیادت حکومت نے لداخ کو چھٹے شیڈول کا درجہ دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن وہ اس وعدے کو پورا کرنے میں ناکام رہی ،لداخ کے لوگوں کو دیوار کے ساتھ لگا دیا گیا ہے۔ ان سے وعدے کیے گئے لیکن پورے نہیں کئے گئے۔انہوں نے کہا بدقسمتی سے یہ ایک معمول بن چکا ہے، خاص طور پر جموں و کشمیر کے ساتھ وعدے کیے جاتے ہیں اور پھر توڑ دیے جاتے ہیں۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ کشمیر کے ساتھ بھی دھوکہ دہی کا یہ سلسلہ جاری ہے۔ ہم سے ریاست کا وعدہ کیاگیا تھا لیکن اسے پورا نہیں کیاجارہا۔ کیا جموں و کشمیر کو بھی دیوار سے لگانے کا ارادہ ہے؟ کیا یہ اس لیے ہے کہ ہمارے مطالبات پرامن اور جمہوری طریقے سے اٹھائے جا رہے ہیں؟عمر عبداللہ نے کہا کہ اگست 2019میں دفعہ370کی منسوخی کے بعد کشمیر اور لداخ دونوں کو آئینی ضمانتوں کی یقین دہانی کرائی گئی تھی، لیکن یہ یقین دہانیاں پوری نہیں ہوئیں۔ ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ ان وعدوں کو پورا کیا جائے۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *