Input your search keywords and press Enter.

مقبوضہ کشمیر، ضلع کٹھوعہ میں تلاشی آپریشن جاری، 22 نوجوان گرفتار

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز کیطرف سے ضلع کٹھوعہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ذرائع کے مطابق بھارتی فوج، سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور اسپیشل آپریشنز گروپ نے بدھ کو ضلع کٹھوعہ میں بلاور کے علاقوں کہوگ اور دھنو پیرول کماد میں آپریشن شروع کیا تھا اور یہ آ ج بھی جاری ہے۔ غیر مصدقہ رپورٹس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے پرتشدد کارروائی کے دوران ایک نوجوان کو شہید کر دیا جبکہ ایک بھارتی فوجی بھی ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوا۔ دریں اثنا، ہندوستانی فوج، بارڈر سکیورٹی فورس، سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور اسپیشل آپریشن گروپ کے اہلکار سانبہ، راجوری، پونچھ اور کٹھوعہ اضلاع کے مختلف علاقوں میں مسلسل تلاشی کی کارروائیاں کر رہے ہیں۔ان علاقوں میں تلاشی آپریشن 26 جنوری کو بھارتی یوم جمہوریہ کے سلسلے میں کیے جانے والے نام نہاد حفاظتی اقدامات کے سلسلے میں شروع کیا گیا ہے۔ یوم جمہوریہ سے پہلے بی ایس ایف، سرحدی پولیس اور ولیج ڈیفنس گارڈز پر مشتمل ایک کثیر سطحی سکیورٹی گرڈ کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ اس دوران، کانٹر انٹیلی جنس اہلکاروں نے نیم فوجی اہلکاروں کے ساتھ گھروں پر چھاپوں اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران 22 نوجوانوں کو گرفتار کیا اور ان سے پوچھ گچھ کی۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *