Input your search keywords and press Enter.

عالمی ادارے کشمیریوں کو ان کا حقِ خودارادیت دلانے میں اپنا کردار ادا کریں: گورنر بلوچستان

مشتاق احمد بٹ کی جعفر مندوخیل سے ملاقات، مقبوضہ جموں وکشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز (کوئٹہ): گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل نے مقبوضہ جموں وکشمیر کی سنگین صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نہ صرف جنوبی ایشیا بلکہ پوری دنیا کے امن کے لیے خطرے کا باعث ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادکشمیر شاخ کے سیکریٹری اطلاعات مشتاق احمد بٹ نے آج گورنر ہائوس کوئٹہ میں گورنر جعفر مندوخیل سے ملاقات کی اور انہیںمقبوضہ جموں وکشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔گورنر نے اس موقع پرکہاکہ ہم ہر فورم پر کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے لئے آواز بلند کرتے رہیں گے۔انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کشمیری عوام کی پشت پر کھڑا ہے ۔ گورنر بلوچستان نے اقوام متحدہ، یورپی یونین، او آئی سی اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر میںبھارت کے ظالمانہ اقدامات کا نوٹس لیں اور کشمیریوں کو ان کا حقِ خودارادیت دلانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ملاقات کے دوران مشتاق احمد بٹ نے گورنر بلوچستان کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی، انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں اور 5اگست 2019کے غیرقانونی اقدامات کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال سے آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ بھارت نے ریاست کے خصوصی درجے کو منسوخ کر کے نہ صرف ریاستی خودمختاری کو پامال کیا بلکہ کشمیر کے مسلم تشخص، ثقافتی و مذہبی شناخت کو مٹانے اور علاقے کو ہندو اکثریتی ریاست میں تبدیل کرنے کی کھلی سازش شروع کر رکھی ہے۔مشتاق احمد بٹ نے گورنر کو بھارتی حکومت کے ہاتھوں کشمیری نوجوانوں، خواتین اور رہنمائوں پر جاری مظالم، ماورائے عدالت قتل، گرفتاریوں، میڈیا پر پابندیوں اور سیاسی قیدیوں کے ساتھ ناروا سلوک کے بارے میں بتایا۔حریت رہنما نے شاندار مہمان نوازی، خلوص اور کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی پر گورنر بلوچستان کا دلی شکریہ ادا کیا۔اس موقع پرمسلم لیگ ن کے صوبائی صدر مرزا شمشاد اور کشمیر کمیونٹی کوئٹہ کے نمائندے بھی موجود تھے۔اس سے قبل گورنر بلوچستان نے مشتاق احمد بٹ کی آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *