Input your search keywords and press Enter.

میرپور کے رٹھوعہ ہریام پل کا افتتاح مظفرآباد میں کیے جانے پر عوامی و سماجی حلقوں کا شدید ردعمل؛ عوامی جدوجہد کا کریڈٹ لینے اور محض نمائشی اقدامات پر تنقید

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز (مظفرآباد/میرپور) : میرپور کے دیرینہ اور اہم عوامی منصوبے “رٹھوعہ ہریام پل” کا افتتاح موقع پر جانے کے بجائے دارالحکومت مظفرآباد میں کیے جانے پر عوامی، سماجی حلقوں اور جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے کارکنان کی جانب سے شدید تنقید اور تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

 

عوامی حلقوں اور مقامی شہریوں کے مؤقف کے مطابق، رٹھوعہ ہریام پل کی تکمیل کسی حکومتی ترجیح کے بجائے خطے کے عوام اور جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی طویل جدوجہد، احتجاجی تحریکوں اور مذاکراتی معاہدوں کا نتیجہ ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ ایک طویل عرصے تک التواء کا شکار رہنے والے اس منصوبے کو عوامی دباؤ کے تحت مکمل کیا گیا، تاہم اب حکمران حلقوں کی جانب سے میرپور جانے کے بجائے مظفرآباد میں بیٹھ کر افتتاحی تختی کی نقاب کشائی کرنا محض دنیا کو دکھانے اور عوامی جدوجہد کا سیاسی کریڈٹ لینے کی کوشش ہے.

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *