Input your search keywords and press Enter.

بڈگام : بھارتی فورسز کے آپریشن میں تیزی، ہیلی کاپٹرز ، سپیشل فورسز کا استعمال

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز (سری نگر) :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز کی طرف سے ضلع بڈگام کے یوسمرگ جنگلائی علاقے میں تلاشی آپریشن آج 10دیں روز بھی جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق فورسز نے گزشتہ ہفتے آپریشن کے دوسرے روز چار ستمبر کو یوسمرگ اشدر گلی علاقے میں ایک نوجوان کو شہید کیا تھا۔ بھارتی فوج نے دعوی کیاتھا کہ یہ یاسر نامی یہ نوجوان فورسز کے ایک ایک تصادم میں مارا گیا جبکہ اسکا ایک اور ساتھی موسیٰ زخمی حالت میں فرار ہو گیا ہے۔بھارتی حکام نے آپریشن کے پیشِ نظر بڈگام میں واقع مشہور سیاحتی مقام ‘دودھ پتھری’ کو عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔ بھارتی فورسز فرار ہونے والے نوجوان کی تلاش کیلئے آپریشن میں تیزی لائی ہے ۔ آپریشن میں ہیلی کاپٹرز اور سپیشل فورسز کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔

‘اشدر گلی’ کا علاقہ ناہموار اور بلند پہاڑی راستوں کے ذریعے بڈگام کو پونچھ سے ملاتا ہے۔ یہ مقام دودھ پتھری سے کئی گھنٹوں کی پیدل مسافت پر واقع ہے۔

بھارتی حکام نے کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن ایک مشکل پہاڑی علاقے میں کیا جا رہا ہے اور فائرنگ کے تبادلے کے بعد سے یہ علاقہ سخت سیکیورٹی حصار میں ہے۔فرار کے کسی بھی راستے کو مسدود کرنے کی کوشش میں کشمیر اور پونچھ، دونوں اطراف سے تلاشی کی ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔ دودھ پتھری کے قریب دیہات کے مقامی رہائشیوں نے بتایا کہ انہوں نے گزشتہ کئی دنوں کے دوران علاقے میں ہیلی کاپٹرز کی بار بار پروازیں دیکھی ہیں کیونکہ بھارتی فورسز نے آپریشن میں تیزی لائی ہے۔بھارتی فورسز کے آپریشن کی وجہ سے علاقے کے رہائشیوں کے روز مرہ کے معمولات درہم برہم ہو چکے ہیں اور وہ شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *