Input your search keywords and press Enter.

بھارت ایک منظم منصوبے کے تحت کشمیریوں کے تشخص، شناخت اور وجود کو مٹا رہا ہے، مشتاق بٹ

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے سیکریٹری اطلاعات مشتاق احمد بٹ نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں ایک منظم منصوبے کے تحت کشمیری مسلمانوں کے تشخص، شناخت اور وجود کو مٹانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ ذرائع کے مطابق مشتاق احمد بٹ نے مظفرآباد پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر کی سنگین صورتحال پر سخت تشویش ظاہر کی اور کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی حقیقی زمینی صورتحال کو دنیا بھر کے سامنے لانا میڈیا کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں پر مذہبی، سماجی اور ثقافتی قدغنوں کے ساتھ ساتھ آبادیاتی یلغار کے ذریعے ریاست کے مسلم اکثریتی شناخت کو تبدیل کیا جا رہا ہے، جو بین الاقوامی قوانین اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ مشتاق احمد بٹ نے واضح کیا کہ بھارت تیزی سے لاکھوں غیر کشمیری ہندوئوں کو مقبوضہ کشمیر میں بسا کر آبادی کا تناسب تبدیل کر رہا ہے۔اس کے پس پردہ ایک خطرناک سازش کارفرما ہے۔ مستقبل میں بھارت آبادی کی اسی مصنوعی تبدیلی کو بنیاد بنا کر رائے شماری کی نام نہاد پیشکش کرے گا، تاکہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کے بنیادی اصول کو مسخ کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک منظم فریب ہے جسے بروقت بے نقاب کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ اس موقع پر انہوں نے صحافی برادری پر زور دیا کہ وہ پرنٹ میڈیا، الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیا سمیت تینوں محاذوں پر مقبوضہ کشمیر کو خصوصی اہمیت دیں، بھارتی مظالم کو دستاویزی شواہد کے ساتھ دنیا کے سامنے لایا جائے اور کشمیری عوام کی بے آواز کو عالمی ضمیر تک پہنچایا جائے۔ مشتاق احمد بٹ نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی اور صحافتی برادری کی پیشہ ورانہ خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے پریس کلب کی نئی عمارت کا افتتاح بھی کیا۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *