Input your search keywords and press Enter.

محبوبہ مفتی کا کشمیری شالوں کے تاجر پرہندو انتہاپسندوں کے حملے کی شدید مذمت

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں ایک کشمیری شالوں کے تاجر پر حملے میں ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ذرائٰع کے مطابق محبوبہ مفتی نے سوشل میڈیا ایکس پر ایک پوسٹ میں کشمیری شالوں کے تاجر پر ہندو انتہاپسندوں کی طرف سے وحشیانہ تشدد کے واقعے پر سخت غم و غصے کا اظہار کیا اور اتراکھنڈ کے ڈی جی پولیس سے اس واقعے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے افسوس ظاہر کیا کہ کشمیری تاجر پر کاشی پور اتراکھنڈ میں ہندو انتہا پسندوں نے حملہ کیا اور پرتاپ پور گوشالہ پولیس اسٹیشن نے کشمیری تاجر کی بار بار کی درخواست کے باوجود ابھی تک ایف آئی آر درج نہیں کی ہے۔ انہوں نے ڈی جی پولیس اتراکھنڈ سے درخواست کی کہ وہ مداخلت کریں اور ایف آئی آر کے اندراج کو یقینی بنائیں تاکہ مستقبل میں ایسا واقعہ دوبارہ رونما نہ ہو سکے۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *