سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ بھارت اور امریکہ کے درمیان مجوزہ تجارتی معاہدہ سے مقبوضہ علاقے کی معیشت خاص طور پر باغبانی کے شعبے کو سخت نقصان پہنچنے گا۔ ذرائع کے مطابق عمر عبداللہ نے جموں میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ علاقے کی معیشت کا مکمل انحصار خشک میوہ جات، تازہ پھلوں پر ہے اور اگر یہ چیزیں بغیر کسی ٹیرف کے امریکہ سے آنا شروع ہو گئیں تو اس کا براہ راست کشمیر کی معیشت پر اثرپڑ ے گا۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ اس حوالے سے تحفظات بالکل جائز اور حقائق پر مبنی ہیں، میں کشمیر کا وزیر اعلیٰ ہوں اور کشمیریوں کے مفاد کے حوالے سے آواز اٹھانا میری ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ اس مجوزہ معاہدے سے ہمارا بہت نقصان ہو گا۔
بھارت امریکہ مجوزہ تجارتی معاہدے سے مقبوضہ کشمیر کی معیشت کو نقصان پہنچے گا، عمر عبداللہ
