سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ـ آج 11 فروری کو اسلامی جمہوریہ ایران میں اسلامی انقلاب کے 47 سال مکمل ہونے پر فرزندان توحید پورے ملک میں استعمار شکن ریلیاں نکالیں گے۔ آج کی شب مکانوں کی چھتوں پر چڑھ کر لوگوں نے اللہ اکبر اور مردہ باد امریکہ کے نعرے بلند کئے۔
دوسری طرف دنیا کے متعدد ممالک میں اسلامی انقلاب کے جشن کی تقریبات منعقد ہونگی اور آزاد کشمیر، مقبوضہ کشمیر اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقبول بٹ شہید کی برسی بھی منائی جائے گی۔ اس موقع پر سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم کی ٹیم کی طرف سے تمام شہدائے اسلام خصوصا شہدائے انقلاب اسلامی ایران اور شہدائے کشمیر و فلسطین کو ان کی استقامت اور کامیابیوں پر مبارکباد دی گئی ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شہدا کے خون کی برکت سے آج ساری دنیا میں اسلام سرخرو اور سر بلند ہے۔
شہدا کو کامیابیاں مبارک ہوں، اسلامی انقلاب ماضی کی نسبت آج زیادہ مضبوط ہے۔ اہالیان کشمیر و فلسطین کیلئے ایران کا اسلامی انقلاب بہترین عملی درس ہے۔ ڈاکٹر نذر صاحب
