Input your search keywords and press Enter.

جبر و استبداد کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں سے کشمیریوں کا احساس محرومی مزید گہرا ہو رہا ہے

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز ـ (سری نگر) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مقامی سیاست دانوں نے بھارتی یوم آزادی کی نام نہاد تقریبات سے قبل کشمیری نوجوانوںکی تھانوں اورکیمپوں میں طلبی اور حراست میں لینے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جبر واستبداد کی ایسی کارروائیوں سے کشمیریوں کے احساس محرومی میں مزید اضافہ ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی رہنما التجا مفتی نے بھارتی فورسز اور ایجنسیوں کی کارروائیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تلاشی آپریشنوں، بلا جوازگرفتاریوں سے شدید خوف و ہشت کی فضا پیدا ہو رہی ہے اور عام بے گناہ لوگ خود کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ بلا جواز پابندیوں اور سخت حفاظتی اقدامات سے ایک ایسا پیدا ہوتا ہے جس میں ہرکوئی یہ سمجھنے پر مجبور ہوتا ہے کہ یہاں جبر کا راج ہے۔ انہوںنے کہا کہ جبر و ستم کی کارروائیوں سے کوئی بھی کشمیری محفوظ نہیں ہے ، سیاسی جماعتوں ، سماجی ،انسانی حقوق اور انسانی حقوق کے کارکن ، وکلا ، طلباءاور صحافی بھی محفوظ نہیں ہیں۔

نیشنل کانفرنس کے رہنما تنویر صادق نے سری نگر میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پرامن شہریوں اور محنت مشقت کے ذریعے روزی روٹی کمانے والوں کی تھانوں میں طلب کرنا قطعی طور پر بلا جواز ہے ، اس طرح کی کارروائیوں سے خوف ودہشت کا ماحول پیدا ہوتا ہے۔

نیشنل کانفرنس کے ترجمان عمران نبی ڈار نے کہا کہ نہ صرف نوجوانوں کو ہی نہیں بلکہ عمر رسیدہ لوگوں کو بھی تھانوں میں طلب کیا جاتا ہے ، اگر علاقے میں واقعی حالات معمول کے مطابق ہیں تو جبر و استبداد کی اس طرح کی کارروائی کیوں کی جا رہی ہیں۔

کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) مقبوضہ جموں وکشمیر شاخ کے رہنما محمد یوسف تاریگامی نے کہا کہ بھارت نے 5اگست 2019کے بعد علاقے میں ظلم و ستم کی کارروائیاں تیز کیں۔ دلی کی تہاڑ جیل میں قید کشمیری سیاست دان اور بھارتی پارلیمنٹ کے رکن انجینئر رشید کے ترجمان فردوس بابا نے کہا کہ بھارت کے یوم آزادی، یوم جمہوریہ کے دوران کشمیریوں بالخصوص نوجوانوں کو بار بار طلب کرنا ”انتہائی قابل مذمت اور بلاجواز“ ہے۔انہوں نے کہا کہ عدالتوں سے بری ہونے والے لوگوں کو بھی تھانوں میں طلب کیا جاتا ہے۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *