Input your search keywords and press Enter.

مقبوضہ کشمیر:بھارت نے انسانی حقوق کی پامالیوں کے تمام ریکارڈ توڑ دئے ، حریت کانفرنس

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ـ کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارتی قابض انتظامیہ نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق حریت ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ تنازعہ کشمیر کے حل کے حق میں اور بی جے پی حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف آوازاٹھانے والوں کو بی جے پی حکومت مختلف جھوٹے مقدمات میں ملوث کر کے گرفتار کرلیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے بندوق کی نوک پر مقبوضہ جموں و کشمیر پر کشمیری عوام کی خواہشات کے برخلاف غیر قانونی طورپر قبضہ کر رکھا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر جاری بھارتی مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی نے کشمیریوں کو بے اختیار کرنے اور بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقے میں غیر کشمیری ہندوئوں کو آباد کرنے کی قابض حکام کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔حریت ترجمان نے کہا کہ بھارتی حکومت کے پرتشدد اورکشمیرمخالف اقدامات سے پورے مقبوضہ علاقے میں خوف و دہشت کاماحول قائم ہے۔انہوں نے کہا کہ ہزاروں کشمیری جھوٹے مقدمات کے تحت برسوں سے جیلوں میں قید ہیں اور علاج معالجے سمیت بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کی وجہ سے ان کی صحت تیزی سے گررہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ دنوں میں گاندربل میں ایک کشمیری نوجوان کے جعلی مقابلے میں قتل نے کشمیریوں میں مزید خوف و دہشت کوبڑھادیاہے ۔حریت رجمان نے کہا کہ بھارتی حکمران اپنی ریاستی دہشت گردی اور غیر قانونی فوجی تسلط کو چھپا نے اور کشمیریوں کے آزادی کے پرامن مطالبے کو دہشت گردی سے منسلک کرنے کے لیے اوچھے اور شرمناک ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں۔انہوں نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ ان خلاف ورزیوں کافوری نوٹس لیں اور زمینی حقائق کا جائزہ لینے کیلئے ایک فیکٹ فائنڈنگ مشن جموں وکشمیر بھیجیں۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *