Input your search keywords and press Enter.

جموں: بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ ، پری پیڈ میٹر نظام کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز ـ (جموں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ”مشن سٹیٹ ہڈ جموں کشمیر ”کے کارکنوں نے جموں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور پری پیڈ میٹر نظام کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ کیا۔

ذرائع کے مطابق جموں شہر کے قریب ہونے والے مظاہرے کی قیادت مشن سٹیٹ ہڈ کے صدر سنیل ڈمپل نے کی۔ مظاہرین نے پری پیڈ میٹرنگ سسٹم کے خلاف نعرے لگائے اور بجلی کی مسلسل بندش کی مذمت کی۔ سنیل نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقبوضہ علاقے کے رہائشیوں کے لیے 200 یونٹ مفت بجلی کا مطالبہ کیا اور علاقے میں سلال، اوڑی اور رٹل ہائیڈل پاور پروجیکٹس کا انتظام و انصرام کشمیریوں کے ہاتھ میں دینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے ان منصوبوں سے بھارتی ریاستوں کو بجلی فراہم کی جاتی ہے لیکن کشمیریوں کو رائلٹی سے مسلسل محروم رکھا جا رہا ہے جو شدید ناانصافی ہے۔

ڈمپل نے خبردار کیا کہ اگر بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا فوری طور پر خاتمہ نہیں کیا گیا تو وہ بڑے پیمانے پر احتجاج شروع کریں گے۔مظاہرے میں دیو راج، رام کمار داس، مکیش گپتا، وپن گپتا، راکیش شرما، وکی گپتا، برامو شرما، اکبر خان، محمد شفیع، نذیر خان، سدرشن شرما سمیت بڑی تعداد میں لوگ شریک تھے۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *